براہ راست نشریات

ڈاکٹر منصور میمن کی میزبانی، مسیساگا میں کینیڈا ڈے کی یادگار تقریب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ڈاکٹر منصور میمن

کینیڈا کے شہر مسیساگا میں ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی نے ’پری کینیڈا ڈے‘ اور ’اونٹاریو ڈے‘ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 250 سے زائد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ثقافتی ہم آہنگی، سماجی خدمات اور پاک، کینیڈا دوستی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر منصور میمن کی قومی و بین الاقوامی خدمات کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

کینیڈا میں حب الوطنی، بین الثقافتی ہم آہنگی اور ثقافتی سفارت کاری کی ایک منفرد مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب معروف طبی ماہرین اور ہیلتھ کیئر رہنما، ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی نے فرینک مک کینی کمیونٹی سینٹر میں ’پری کینیڈا ڈے‘ اور ’اونٹاریو ڈے‘ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

4545646

اس باوقار تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 250 سے زائد ممتاز شخصیات، ہیلتھ کیئر ماہرین، کاروباری رہنما، کمیونٹی لیڈرز، سفارت کاروں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور کینیڈا ڈے اور اونٹاریو ڈے کی تقریبات کا بھرپور جوش و خروش سے استقبال کیا۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.03.02 PM

ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی اپنی طبی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

دونوں شخصیات کو پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے باعث غیر رسمی طور پر ’پاکستان کے اعزازی سفیر‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.02.22 PM 2

تقریب کے دوران پورا ہال محبت، احترام اور باہمی ہم آہنگی کی فضا سے معمور رہا۔ 

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں جبکہ شاندار ضیافت سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.51 PM 5

شرکاء نے ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی کی اس منفرد کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا، جس کے ذریعے مختلف ثقافتوں، قومیتوں اور پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.51 PM 3

تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور کینیڈا کے قومی ترانوں سے ہوا، جس نے حاضرین میں دونوں ممالک کے لیے احترام اور مشترکہ ثقافتی ورثے کا احساس مزید مضبوط کیا۔

بعد ازاں بین الاقوامی سفارت کاروں اور کینیڈا کی سیاسی شخصیات کی موجودگی میں کینیڈا ڈے اور اونٹاریو ڈے کے حوالے سے خصوصی کیک کاٹا گیا، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.51 PM 1

تقریب میں شریک کینیڈا کی اعلیٰ قیادت نے میزبان جوڑی کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔

  • ڈپٹی پریمیئر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات صوبے میں سماجی ہم آہنگی، اتحاد اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
  • مسیساگا کی میئر کیرولین پیرش نے خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام کینیڈین شہریوں کو مبارکباد پیش کی اور ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.51 PM 2

انہوں نے خاص طور پر اس امر کو اجاگر کیا کہ ڈاکٹر منصور میمن کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کا مثبت اور نرم تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو مضبوط بنانے پر اعلیٰ ترین سول اعزاز تمغۂ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے، جو ان کی خدمات کا روشن اعتراف ہے۔

  • تقریب میں شریک اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ارم قلبانی اور ڈاکٹر منصور میمن کی خدمات صرف سماجی شعبے تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے کینیڈا اور عالمی ہیلتھ کیئر کے میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.50 PM 1

تقریب کے دوران میزبانوں نے اپنی ثقافتی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے سفارت کاروں اور معزز مہمانوں کو سندھ کی عظیم تہذیب کی علامت روایتی اجرک اور ثقافتی شالیں پیش کیں۔

یہ خوبصورت روایت سندھ کی مہمان نوازی، عزت، محبت اور امن کی علامت سمجھی جاتی ہے، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.50 PM

یہ تقریب ہر لحاظ سے کامیاب رہی، جہاں اعلیٰ معیار کی میزبانی، بین الثقافتی ہم آہنگی اور سماجی روابط نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ مختلف پس منظر رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہی ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی کی زندگی کا بنیادی مشن ہے۔

تقریب کے اختتام پر دونوں ڈاکٹروں نے اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کی بہترین تربیت، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور مضبوط اصولوں کو دیتے ہوئے کہا کہ انہی تعلیمات نے انہیں زندگی کے ہر مرحلے پر رہنمائی فراہم کی۔

WhatsApp Image 2026 06 21 at 9.01.51 PM

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا:

حقیقی رابطہ (Connectivity) کا مقصد صرف لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنا نہیں، بلکہ انہیں آگے بڑھانا، شعبۂ صحت میں نئی منزلیں طے کرنے کے قابل بنانا اور ایسی مضبوط کمیونٹی تشکیل دینا ہے جہاں بیرون ملک سے آنے والے ہر گریجویٹ اور مقامی ماہر کو اپنا گھر، اپنی شناخت اور اپنی زندگی کا مقصد مل سکے۔