اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

عسیر میں 31 کلو چرس ضبط، 6 غیر ملکی گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
گرفتار شدگان غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے ( فوٹو: عاجل)

عسیر کے ظہران الجنوب علاقے میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کے قبضے سے 31 کلوگرام حشیش اور 22,500 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔

گرفتار شدگان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی ہے اور انہیں ضبط شدہ اشیاء سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سرحدی سیکیورٹی فورس نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق معلومات مطلع کریں۔