فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے قطر کے مڈفیلڈر عاصم مدیبو کو کینیڈا کے اسماعیل کونے کو شدید زخمی کرنے پر 5 میچز کے لیے معطل کر دیا۔
اس خطرناک ٹیکل کے نتیجے میں کینیڈین کھلاڑی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور اسے فوری سرجری کرانا پڑی۔
فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے قطر کے قومی ٹیم کے مڈفیلڈر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ سزا اس خطرناک ٹیکل کے باعث دی گئی، جس کے نتیجے میں کینیڈا کے مڈفیلڈر اسماعیل کونے کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔
یہ واقعہ وینکوور میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دی تھی۔
مدیبو کو اس خطرناک ٹیکل پر براہِ راست ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔
فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ پانچ میچوں کی معطلی خطرناک اور سخت نوعیت کی خلاف ورزی کے باعث عائد کی گئی ہے، تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔
رياضة #قطر_كندا
— د. حزام بن سعود السبيعي (@DrHuzam) June 19, 2026
تعرض اللاعب الكندي #إسماعيل_كوني، #IsmaëlKoné لكسر خطير في الساق بعد تدخل من اللاعب القطري عاصم ماديبو. وذلك خلال مباراة كندا و قطر في كأس العالم صباح اليوم ادت الى فوز منتخب كندا.
وأكد مدرب كندا جيسي مارش:
لقد حدث ذلك أمام مقاعد البدلاء مباشرة. وكان الجميع… pic.twitter.com/AHu0wxJRcL
مزید پڑھیں
میچ کے 51ویں منٹ میں اسماعیل کونے کو پیچھے سے ٹیکل کیا گیا، جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں زمین پر گر گئے۔
ساتھی کھلاڑی فوری طور پر ان کے گرد جمع ہو گئے کیونکہ انہیں سنگین چوٹ کا خدشہ تھا۔
بعد ازاں انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
طبی معائنے میں معلوم ہوا کہ کونے کی بائیں ٹانگ کی دونوں ہڈیاں
’ٹیبیا اور فائبولا‘ ٹوٹ گئی ہیں، جس کے بعد ان کی فوری سرجری کی گئی۔
اس سنگین واقعے نے کینیڈا کی ورلڈ کپ میں پہلی اور بڑی فتح کی خوشی کو بھی ماند کر دیا۔
دوسری جانب عاصم مدیبو اس واقعے کے بعد انتہائی افسردہ دکھائی دیے اور میچ ختم ہونے کے بعد ذاتی طور پر اسماعیل کونے سے معذرت بھی کی۔
بعد ازاں اسماعیل کونے نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا میں ان تمام لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور خیریت دریافت کی۔
اگرچہ یہ سزا سخت ہے، تاہم ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی پابندی نہیں۔
2014 کے ورلڈ کپ میں یوراگوئے کے اسٹرائیکر لوئس سواریز کو اٹلی کے جورجیو کیلینی کو کاٹنے پر نو بین الاقوامی میچوں کی پابندی اور 4 ماہ تک ہر قسم کی فٹبال سرگرمیوں سے معطل کیا گیا تھا۔
اسی طرح 1994 کے ورلڈ کپ میں اٹلی کے دفاعی کھلاڑی ماؤرو تاسوتی کو اسپین کے لوئس اینریکے کو کہنی مارنے پر 8 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔