ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں اُردن کے خلاف میچ سے قبل اپنی بہترین جسمانی فٹنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
میسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جم میں سخت ورزش اور ویٹ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُردن کی ٹیم کے خلاف اہم مقابلے سے قبل میسی کی یہ تیاری شائقین میں خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جبکہ اسے 20 لاکھ کے قریب لائیکس بھی مل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم اتوار کی صبح 5 بجے (دوحہ وقت کے مطابق) امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس اسٹیڈیم میں اُردن کے مدمقابل ہوگی۔
یہ میچ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا تیسرا اور آخری مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم پہلے ہی گروپ جے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہتے ہوئے راؤنڈ آف 32 کے لیے اپنی جگہ پکی کر چکی ہے۔
اس گروپ میں ارجنٹائن کے علاوہ آسٹریا، الجزائر اور اُردن کی ٹیمیں شامل ہیں۔