نیوزی لینڈ کے رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے روحانی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ صحنِ مطاف میں موجود، خانۂ کعبہ کے سامنے اور حجرِ اسود کا بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Thank you Allah for blessing me with more than I ever thought possible or even deserve. 🤲🏽❤️🕋 pic.twitter.com/dsXcOsw2Co
— Sonny Bill Williams (@SonnyBWilliams) January 28, 2026
تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں سونی بل ولیمز نے لکھا:
’الحمد للہ جس نے مجھے میری توقعات اور استحقاق سے بڑھ کر نوازا‘
یوں انہوں نے اس روحانی تجربے پر اپنے گہرے شکر اور احساسِ امتنان کا اظہار کیا ہے۔