اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

موہبہ کا گینیز ریکارڈ، دنیا کی سب سے بڑی اختراعی مسابقت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مقابلے میں طلبہ نے 34 ہزار سے زائد سائنسی منصوبے پیش کیے (فوٹو: واس)

 

شاہ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء برائے ہونہار افراد و تخلیقی صلاحیتوں کی فاؤنڈیشن ’موہبہ‘ نے سائنسی تخلیقی اولمپیاڈ کے 16ویں ایڈیشن ’ابداع 2026‘ کے ذریعے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی اختراعی حل کی مسابقتی سرگرمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب مقابلے میں شریک طلبہ نے 34 ہزار سے زائد سائنسی منصوبے پیش کیے تاکہ قومی سائنسی تخلیقی اولمپیاڈ کے انعامات کے لیے مقابلہ کیا جا سکے۔ 

اولمپیاڈ میں مملکت کے مختلف علاقوں سے 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرائی، جو مقابلے کے آغاز سے اب

 تک کی بلند ترین تعداد ہے۔ 

یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے جو طلبہ میں تحقیق اور اختراع کے فروغ اور وسیع تر شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا سرٹیفکیٹ وزیرِ تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان، ’موہبہ‘ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز العنقری اور سیکریٹری جنرل عبد العزیز الکریڈیـس نے ریاض میں منعقد ہونے والی اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب کے دوران وصول کیا ہے۔

78451 1
لاکھ 57 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرائی (فوٹو: واس)

قابلِ ذکر ہے کہ ’ابداع‘ اولمپیاڈ ایک سالانہ سائنسی مقابلہ ہے، جو ’موہبہ‘ اور وزارتِ تعلیم کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کے تحت منعقد ہوتا ہے۔

 اس مقابلے میں طلبہ انفرادی سائنسی منصوبے پیش کرتے ہیں، جن کا جائزہ ماہر اساتذہ اور ماہرین پر مشتمل جیوری سائنسی معیارات کے مطابق لیتی ہے تاکہ نمایاں منصوبوں کو اعلیٰ مقابلہ جاتی مراحل کے لیے منتخب کیا جا سکے اور بہترین منصوبوں کو ’آئی سیف‘ سمیت دیگر بین الاقوامی سائنسی نمائشوں اور مقابلوں میں شرکت کے لیے نامزد کیا جا سکے۔