خوبصورت اور گھنے بال شخصیت کا اہم حصہ ہوتے ہیں، تاہم بالوں کو سیدھا اور چمکدار بنانے کے لیے کیراٹِن اور ہیئر بوٹوکس جیسے علاج طویل عرصے سے مقبول ہیں۔
مزید پڑھیں
کیا یہ علاج واقعی بالوں کو نئی زندگی دیتے ہیں یا صرف ایک عارضی رجحان ہیں؟ اس حوالے سے سائنسی حقائق جاننا بہت ضروری ہیں۔
ہیئر بوٹوکس کیا ہے؟
ہیئر بوٹوکس کا نام سن کر اکثر لوگ اسے انجکشن سے جوڑتے ہیں، مگر اس کا تعلق بوٹولینم سے نہیں۔
قدرتی تیلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ بالوں کے ٹوٹے ہوئے ریشوں کو بھر کر انہیں نرم اور چمکدار بناتا ہے۔
کیراٹِن کیسے کام کرتا ہے؟
کیراٹِن انسانی بالوں کا بنیادی پروٹین ہے جو 90 فیصد ساخت بناتا ہے۔ اس علاج میں پروٹین کی ایک تہہ بالوں پر لگائی جاتی ہے اور گرمی کا استعمال کر کے اسے بالوں میں جذب کیا جاتا ہے۔
یہ بالوں کی بیرونی سطح کو ہموار کر کے الجھن اور بے ترتیب پن کو کم کرتا ہے۔
دونوں میں بنیادی فرق
اگرچہ دونوں کا مقصد بالوں کو بہتر بنانا ہے، مگر ہیئر بوٹوکس کا مرکز بالوں کی صحت اور بحالی ہے، جس سے بال قدرتی لہروں کے ساتھ صحت مند رہتے ہیں۔
اس کے برعکس کیراٹِن کا بنیادی مقصد بالوں کو سیدھا کرنا اور انہیں اسٹائل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
سائنس کیا کہتی ہے؟
جدید تحقیق کے مطابق بالوں کی بحالی کے لیے استعمال ہونے والے پروٹینز اور امینو ایسڈز بالوں کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔
یہ علاج بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور ماحولیاتی اثرات کے خلاف ڈھال بنتے ہیں۔ کیراٹِن کا انحصار ترکیب اور بالوں کی قسم پر ہوتا ہے، جس کے نتائج گھنگریالے بالوں پر نمایاں ہوتے ہیں۔
کسے کون سا علاج کروانا چاہیے؟
ہیئر بوٹوکس ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے بال خشک، بے جان اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
یہ باریک بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر انہیں نئی زندگی دیتا ہے۔ جبکہ کیراٹِن گھنے، سخت گھنگریالے یا بہت زیادہ الجھنے والے بالوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔
نتائج کا دورانیہ اور دیکھ بھال
کیراٹِن کے اثرات عام طور پر 3 سے 6 ماہ تک برقرار رہتے ہیں اور ہیئر بوٹوکس 2 سے 4 ماہ تک چلتا ہے۔
دونوں صورتوں میں سلفیٹ سے پاک شیمپو کا استعمال اور بالوں کو حد سے زیادہ حرارت سے بچانا ان علاج کے دورانیے کو طویل اور نتائج کو بہتر بنا سکتا ہے۔
اگر ترجیح بالوں کی اندرونی صحت اور چمک ہے، تو ہیئر بوٹوکس ایک متوازن انتخاب ہے۔
تاہم اگر مقصد بالوں کو طویل عرصے تک سیدھا رکھنا ہے، تو کیراٹِن زیادہ طاقتور ہے۔ درست انتخاب بالوں کی فطری ضرورت اور آپ کے مقاصد کو مدنظر رکھ کر ہی کیا جانا چاہیے۔