اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ولی عہد سے نوبل انعام یافتہ پروفیسر عمر یاغی کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ولی عہد نے پروفیسر عمر یاغی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی (فوٹو : واس)

ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے نوبل انعام یافتہ پروفیسر عمر بن مونس یاغی نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں ولی عہد نے پروفیسر عمر یاغی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  اعزاز ڈاکٹر یاغی کی کیمسٹری کے شعبے میں شاندار خدمات اور نمایاں کردار کا اعتراف ہے۔

انہوں نے پروفیسر یاغی کے لیے مزید کامیابی اور ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی سائنسدان پروفیسر عمر بن یونس یاغی کو مشترکہ طور پر نوبل انعام برائے کیمیا 2025 سے نوازا گیا تھا۔