اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ادویہ کی جدید فیکٹری کا افتتاح، مقامی دوا سازی کو تقویت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فارماسیوٹیکل سیکٹر میں بڑی پیش رفت، سالانہ 450 ملین یونٹس کی پیداوار متوقع (فوٹو: واس)

وزیرِ صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے صنعتی شہروں اور ٹیکنالوجی زونز کی اتھارٹی ’مدن‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر ماجد العرقوبی کی موجودگی میں، جدید ادویات کے کارخانے ’بی فارما‘ کا افتتاح کیا ہے۔

اس میں 650 ملین سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ 

یہ منصوبہ سعودی عرب میں ادویات کی صنعت کے فروغ اور ترقی، دوا سازی کے مقامیانے اور ادویاتی سپلائی چین کی استعداد بڑھانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں

ادویہ کی جدید فیکٹری قومی سطح کے اسٹریٹجک منصوبوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

اس کے پہلے مرحلے میں 450 ملین ریال سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے کی تکمیل پر مجموعی سرمایہ کاری 650 ملین ریال سے تجاوز کر جائے گی جو مملکت میں ادویات کی صنعت کی پائیدار ترقی اور مستقبل پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

فیکٹری تقریباً 38 ہزار مربع میٹر رقبے پر قائم ہے اور اسے جدید ترین انجینئرنگ اور آپریشنل معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

اس میں مکمل خودکار نظام (Full Automation) پر مبنی پیداواری و آپریشنل عمل نافذ کیا گیا ہے، جسے جدید صنعتی ٹیکنالوجیز کی مدد حاصل ہے جو مشرقِ وسطیٰ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز میں شمار ہوتی ہیں۔ 

اس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معیار و حفاظت کے اعلیٰ درجے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

5645445
فیکٹری کی مصنوعات میں معیاری وریدی محلول اور ایمرجنسی ادویات شامل ہیں (فوٹو : واس)

بی فارما فیکٹری میں جراثیم سے پاک مصنوعات کے لیے جدید پیداواری لائنیں موجود ہیں، جن کی پیداواری صلاحیت پہلے مرحلے میں تقریباً 250 ملین یونٹس سالانہ ہے، جو دوسرے مرحلے میں بڑھ کر 450 ملین یونٹس سالانہ سے زائد ہو جائے گی۔

فیکٹری کی مصنوعات میں معیاری وریدی محلول، ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کی ادویات، آنکھوں کے قطرے، سانس کے ذریعے استعمال ہونے والی ادویات، دل اور خون کی نالیوں کی ادویات، نظامِ ہاضمہ کی ادویات، اور خون روکنے والی مصنوعات شامل ہیں۔

456456 2
250 ملازمین ہوں ہوگی، دوسرے مرحلے کی تکمیل پر بڑھ کر 600 ملازمین ہو جائیں گے ( فوٹو: واس)

یہ منصوبہ روزگار کے معیاری مواقع فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ پہلے مرحلے میں متوقع افرادی قوت تقریباً 250 ملازمین پر مشتمل ہوگی، جو دوسرے مرحلے کی تکمیل پر بڑھ کر 600 ملازمین تک پہنچ جائے گی۔

 اس کے ساتھ ساتھ قومی افرادی قوت کو با اختیار بنانے کے لیے خصوصی تربیتی اور اہلیتی پروگراموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔