براہ راست نشریات

Super Mario Bros کا نایاب ایڈیشن حیران کن قیمت پر فروخت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سپر ماریو گیم کا نایاب ایڈیشن اور ہیریٹیج آکشنز میں ریکارڈ قیمت پر نیلامی
ہیریٹیج آکشنز کے مطابق یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی ویڈیو گیم بن گئی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

ویڈیو گیمز کے شوقین افراد اور نایاب اشیا جمع کرنے والوں کے لیے حیران کن خبر ہے کہ ’ Super Mario Bros ‘ کا ایک انتہائی نایاب اور غیر استعمال شدہ ورژن 3 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ نیلامی 12 جون کو ہیریٹیج آکشنز کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ہے۔

ہیریٹیج آکشنز کے مطابق یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی ویڈیو گیم بن گئی ہے۔ 

اس نے 2021ء میں اسی گیم کے ایک دوسرے ورژن کی 2 ملین ڈالر میں فروخت کا سابقہ ریکارڈ ایک ملین ڈالر کے واضح فرق سے توڑ دیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈیجیٹل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق اس نایاب 

نسخے کو ’PSA 9.6 A++‘ کی درجہ بندی ملی ہے، جو اس کی غیر معمولی اور بہترین حالت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ گیم اپنی اصل پیکنگ میں محفوظ ہے اور اسے کبھی کھولا نہیں گیا تھا۔

یہ مخصوص ورژن نینٹینڈو انٹرٹینمنٹ سسٹم کے اس ابتدائی دور کا ہے جب گیمز کو پلاسٹک کی بجائے ایک خاص چمکدار اسٹیکر سے سیل کیا جاتا تھا۔ 

سپر ماریو گیم کا نایاب ایڈیشن اور ہیریٹیج آکشنز میں ریکارڈ قیمت پر نیلامی
یہ گیم اپنی اصل پیکنگ میں محفوظ ہے اور اسے کبھی کھولا نہیں گیا تھا (فوٹو: انٹرنیٹ)

اس پروڈکشن رن کے صرف 3 نسخے ایسے موجود ہیں، جو استعمال نہیں ہوئے اور ان میں سے یہ سب سے بہترین حالت میں ہے۔

اس گیم کی دریافت کی کہانی بھی انتہائی دلچسپ ہے کیونکہ اسے چند ماہ قبل نینٹینڈو کے ایک بالکل نئے ’کنٹرول ڈیک‘ باکس کے اندر سے برآمد کیا گیا تھا۔ 

اس دریافت کا مطلب ہے کہ یہ گیم تقریباً 40 برسوں تک کسی بھی استعمال کے بغیر محفوظ رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گیم نینٹینڈو کی دوسری پروڈکشن لاٹ کا حصہ ہے جو امریکہ میں اس سسٹم کے آغاز کے وقت تیار کی گئی تھی۔ 

اس کی نایاب نوعیت اور بہترین معیار نے اسے عالمی سطح پر بڑے سرمایہ کاروں اور کلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔