اس اعلان کے ساتھ ہی سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اسلامی سال 1448ھ کا آغاز ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ محرم الحرام اسلامی کلینڈر کا پہلا مہینہ ہے اور اسے اسلام کے 4 محترم مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے جن کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔
محرم الحرام کو تاریخِ اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اسی مہینے میں یومِ عاشوراء آتا ہے جو اسلامی تاریخ کے اہم ترین ایام میں شمار ہوتا ہے۔
مسلمان اس دن روزہ رکھنے اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔
نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ مختلف اسلامی، سماجی اور مذہبی ادارے بھی اپنے سالانہ پروگراموں اور سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں نئے ہجری سال کا آغاز، محرم کا چاند نظر آگیا
Overseas Post