اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

سوڈان میں پانی کی فراہمی کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
معاہدے کا مقصد سوڈان میں پانی کی ترسیلی نیٹ ورکس کی بحالی ہے (فوٹو: سبق)

سعودی عرب، سوڈان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ڈاکٹر برہم صالح اور جمہوریہ سوڈان کے اقوامِ متحدہ و بین الاقوامی تنظیموں (جنیوا) میں مستقل مندوب حسن حامد حسن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ 

مزید پڑھیں

یہ یاد داشت سعودی عرب کی جانب سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے 10 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ سے متعلق ہے، جس کا مقصد جمہوریہ سوڈان میں تنازعات سے متاثرہ کمیونٹیز کو محفوظ اور پائیدار پانی فراہم کرنا ہے۔

یہ مفاہمتی یادداشت جنیوا میں اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے سعودی عرب کے مستقل مشن کے صدر دفتر میں

 منعقدہ تقریب کے دوران طے پائی، جس میں اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مملکت کے مستقل مندوب سفیر عبدالمحسن بن خثیلہ بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کا مقصد سوڈان میں پانی کی مرکزی ترسیلی نیٹ ورکس کی بحالی اور توسیع ہے، جس میں خرطوم شہر میں دریائے نیل سے پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا، اسے شمسی توانائی کے ذریعے چلانے کے لیے تیار کرنا، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا شامل ہے تاکہ منصوبے کی پائیداری یقینی بنائی جا سکے۔