اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

دکانداروں کو رمضان و عید پر ڈسکاؤنٹس کی اجازت لینی ہوگی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارتِ تجارت نے واضح کیا ہے کہ دکانداروں اور آن لائن اسٹورز کے مالکان کو رمضان المبارک اور عید الفطر کے رعایتی سیزن کے تحت ڈسکاؤنٹس کے لائسنس جاری کرانے ہوں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ڈسکاؤنٹ کا سیزن یکم فروری 2026 سے 26 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔

 جس سے اداروں کو منظور شدہ ضوابط کے تحت تجارتی سیزن سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں

وزارت نے کہا ہے کہ جن دکانوں کو رمضان و عید ڈسکاؤنٹ میں شامل ہونا ہے، ان کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اس کا لائسنس لیں۔

ڈسکاؤنٹ لائنسنس حاصل کرنے کے لیے وزارت تجارت کی ویب سائٹ وزٹ کرنے ہوگی جہاں الیکٹرانک طور پر جاری کیا جاتا ہے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ادارے رعایتی اشتہارات کے دوران قانونی ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ پیشکشوں میں

 شفافیت برقرار رہے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ادارے رعایتی اشتہارات کے دوران قانونی ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ پیشکشوں میں شفافیت برقرار رہے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

5446 1 1

وزارت نے اداروں اور آن لائن اسٹورز کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ تشہیری مہمات کے آغاز سے قبل لائسنس جاری کروانے میں جلدی کریں تاکہ رعایتی مدت کے دوران کسی بھی قانونی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔