اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 6.3 ارب ریال کی ٹریڈنگ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مارکیٹ 11,458.11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ( فوٹو: سبق)

سعودی عرب کے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس نے آج بدھ کو 76.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11,458.11 پوائنٹس کی سطح پر اختتام کیا جبکہ لین دین کی مجموعی مالیت تقریباً 6.3 ارب ریال رہی۔

سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق 280 ملین حصص کا لین دین ہوا جس کے دوران 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 139 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں

سب سے زیادہ بڑھنے والے حصص میں محطۃ البناء، الرمز، بوبا عربیہ، العزیزیہ رِیٹ، اور الاستثمار رِیٹ شامل رہے جبکہ سب سے زیادہ گرنے والے حصص میں سی جی ایس، الاصل، جبسکو، تبوک زرعی، اور شمس شامل تھے۔ 

حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی کی شرح 8.97 فیصد سے 4.27 فیصد کے درمیان رہی۔

حصص کی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ سرگرم کمپنیوں میں امریکانا، الانماء، سعودی آرامکو، درب سعودیة، اور الصناعات الکہربائیة شامل رہیں۔

جبکہ مالیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ سرگرم حصص میں الانماء، الراجحی، سعودی آرامکو، الاهلی، اور معادن سرفہرست رہے۔