اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

80 کلو قات ضبط، 4 غیر ملکی اسمگلر گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
گرفتار شدہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے ( فوٹو: عاجل)

عسیر کے علاقے الربوعہ میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے چار غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 80 کلو نشہ آور پودہ قات ضبط ہوا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان ایتھوپین تارکین ہیں۔

سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد ملک میں غیر قانونی ہیں اور سرحد عبور کرکے آئے ہیں۔

ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار افراد اور ضبط شدہ منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق معلومات کے بارے میں اطلاع دیں۔