اہم خبریں
9 June, 2026
--:--:--

فیفا ورلڈکپ: کیا ایران کے ٹکٹ امریکا نے منسوخ کرائے؟ شائقین پریشان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فیفا ایران ورلڈ کپ 2026 میچز اور شائقین کے ٹکٹ منسوخی کا بحران
فیصلے نے شائقین کو غیر یقینی اور پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا ہے (فوٹو: اے آئی)

ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے محض چند روز قبل ایران کے فٹبال شائقین کے لیے ایک بڑا بحران سامنے آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے آج منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2026ء میں اس کے لیے مختص ٹکٹوں کا آفیشل کوٹہ واپس لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بری خبر کے نتیجے میں ہزاروں ایرانی فٹبال شائقین عالمی ایونٹ میں اپنی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیمز میں موجود نہیں ہو سکیں گے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اسے کو نہ صرف غیر متوقع بلکہ شائقین کے لیے شدید مشکلات کا سبب قرار دیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق متعدد ایرانی فٹبال مداح پہلے سے جاری کردہ آفیشل طریقہ کار اور ہدایات کی بنیاد پر سفر کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

فیفا ایران ورلڈ کپ 2026 میچز اور شائقین کے ٹکٹ منسوخی کا بحران
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم (فوٹو: العربیہ)

اسی طرح کئی افراد نے میچز دیکھنے کے لیے امریکا سمیت میزبان ممالک کے سفر اور رہائش کے انتظامات بھی کر لیے تھے۔

فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی یہ اچانک منسوخی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب متعدد شائقین تمام ضروری تیاریاں مکمل کر چکے تھے اور قومی ٹیم کی حمایت کے لیے امریکہ پہنچنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ 

اس فیصلے نے شائقین کو غیر یقینی اور پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے امریکا پر براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2026، جو 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا، کے آغاز سے 3 دن سے بھی کم وقت پہلے ایک مرتبہ پھر ایرانی شائقین کو اپنی ٹیم کے گروپ مرحلے کے میچز دیکھنے سے روکا جا رہا ہے۔ 

فیڈریشن کے مطابق یہ اقدام ایرانی تماشائیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

فیفا ایران ورلڈ کپ 2026 میچز اور شائقین کے ٹکٹ منسوخی کا بحران
ایران پر جاری دباؤ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ٹکٹوں تک پہنچ گیا ہے (فوٹو: الجزیرہ)

بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے قواعد کے مطابق ہر میچ کے ٹکٹوں کا 8 فیصد حصہ شریک قومی فٹبال فیڈریشنز کے لیے مختص ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے شائقین میں فروخت یا تقسیم کر سکیں۔

تاہم ایرانی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس کے لیے مخصوص ٹکٹوں کا کوٹہ اچانک واپس لے لیا گیا، جس کے بعد وہ ایرانی شائقین کو کوئی بھی ٹکٹ فراہم کرنے کے قابل نہیں رہی۔

یہ صورت حال ایسے حساس مرحلے پر پیدا ہوئی ہے جب دنیا کے سب سے بڑے فٹبال میلے کے آغاز میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں اور تمام ٹیمیں مقابلوں کے لیے تیار ہیں۔

ٹکٹوں کے بحران کے باعث پہلے سے منصوبہ بندی کرنے والے ایرانی شائقین اب اپنی قومی ٹیم کے میچز اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے سے محروم ہو سکتے ہیں، جبکہ اس اچانک فیصلے کی وجوہات کے بارے میں بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

دوسری جانب اب تک نہ تو فیفا کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے ایرانی فیڈریشن کے الزامات پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔