اہم خبریں
10 June, 2026
--:--:--

فیفا ورلڈکپ: وہ کلب جنہوں نے سب سے زیادہ عالمی چیمپئن بنائے!

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
عالمی چیمپئن کھلاڑیوں کی ٹرافی، یووینٹس اور بائرن میونخ سمیت بڑے فٹ بال کلبز کے لوگو
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

دنیا بھر میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی نہ صرف اپنے ملک بلکہ اپنے متعلقہ کلبوں کے لیے بھی فخر کا باعث بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں

شائقین فٹبال کے درمیان اکثر یہ بحث ہوتی رہتی ہے کہ کس کلب نے اب تک سب سے زیادہ عالمی چیمپئن کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ ’Give Me Sport‘کی رپورٹ کے مطابق آئندہ جمعرات سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 1590 کلبوں کے 12 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔

اس موقع پر عالمی چیمپئن کھلاڑیوں کے کلبز سے متعلق اہم ترین 

تفصیلات اور اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

اطالوی کلب یووینٹس اس فہرست میں 27 کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جنہوں نے کلب کی نمائندگی کے دوران ورلڈ کپ جیتا۔ 

عالمی چیمپئن کھلاڑیوں کی ٹرافی، یووینٹس اور بائرن میونخ سمیت بڑے فٹ بال کلبز کے لوگو
سابق جووینٹس اسٹار کیناوارو نے 2006 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اٹلی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسی طرح جرمن کلب بائرن میونخ 24 کھلاڑیوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اطالوی کلب انٹر میلان 17 کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

برازیل کے کلب سانتوس نے اب تک 15 عالمی چیمپئن کھلاڑی دیے ہیں جبکہ اٹلی کے کلب روما اور یوراگوئے کے بینارول کے 14، 14 کھلاڑی فاتح رہے۔ 

یوراگوئے کے نیشنل مونٹی ویڈیو، برازیل کے ساؤ پالو اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے 13، 13 کھلاڑیوں نے ٹرافی اٹھائی۔

برازیل کے بوٹافوگو اور ہسپانوی دارالحکومت کے کلب ریال میڈرڈ کے 11، 11 کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ جیتا۔ 

اٹلی کے اے سی میلان اور ارجنٹائن کے ریور پلیٹ کے 10، 10 کھلاڑیوں جبکہ جرمنی کے کولن اور برازیل کے پلمیراس کے 9، 9 کھلاڑیوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

عالمی چیمپئن کھلاڑیوں کی ٹرافی، یووینٹس اور بائرن میونخ سمیت بڑے فٹ بال کلبز کے لوگو
اطالوی کلب انٹر میلان 17 کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

برازیل کے کورنتھینز اور اٹلی کے فیورینٹینا کے 8، 8 کھلاڑیوں نے عالمی ٹائٹل جیتا۔

انگلش کلب آرسنل، جرمنی کے ڈورٹمنڈ، برازیل کے فلیمنگو اور فلومینینسی سمیت ارجنٹائن کے انڈیپینڈینٹی کے 7، 7 کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

جرمنی کے بورشیا مونسن گلیڈباخ اور فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے 6، 6 کھلاڑی فاتح رہے۔ 

جرمنی کے کائزر سلاؤٹرن، اٹلی کے بولوگنا اور لازیو، انگلینڈ کے چیلسی، لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت اسپین کے ایٹلیٹیکو میڈرڈ، سیویلا اور ویلنسیا کے 5، 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیتا۔

فرانس کے اولمپک مارسیلیا اور موناکو کے علاوہ برازیل کے کروزیرو کے بھی 5، 5 کھلاڑیوں نے فٹ بال کی تاریخ کے سب سے بڑے عالمی میلے میں کامیابی حاصل کی۔ 

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ یورپی اور لاطینی امریکی کلبوں نے فٹ بال کو عظیم ترین کھلاڑی فراہم کیے ہیں۔

⚽ فٹ بال | ورلڈ کپ ریکارڈز

وہ کلب جنہوں نے سب سے زیادہ عالمی چیمپئن کھلاڑی پیدا کیے

ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی اپنے ممالک کے ساتھ ساتھ اپنے کلبوں کی کامیابی کی علامت بھی ہوتے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یووینٹس، بائرن میونخ اور انٹر میلان ایسے کلب ہیں جن کے سب سے زیادہ کھلاڑی ورلڈ کپ فاتح رہے ہیں۔
اہم اعداد و شمار
🥇
پہلا نمبر
یووینٹس
🏆
فاتح کھلاڑی
27
ورلڈ کپ 2026
12,000+
🏟️
شریک کلب
1590
ٹاپ کلب رینکنگ
1
یووینٹس
27 عالمی چیمپئن
2
بائرن میونخ
24 عالمی چیمپئن
3
انٹر میلان
17 عالمی چیمپئن
4
سانتوس
15 عالمی چیمپئن
اہم کلبوں کا تقابلی جدول
کلب ملک فاتح کھلاڑی
یووینٹساٹلی27
بائرن میونخجرمنی24
انٹر میلاناٹلی17
سانتوسبرازیل15
رومااٹلی14
بینارولیوراگوئے14
بارسلونااسپین13
ریال میڈرڈاسپین11
اہم حقائق
🌍 یورپی کلبوں کا اس فہرست میں نمایاں غلبہ نظر آتا ہے، خاص طور پر اٹلی، جرمنی اور اسپین کے کلب۔
🇧🇷 برازیل کے متعدد کلب عالمی چیمپئن کھلاڑی پیدا کرنے والی مضبوط فٹ بال نرسریاں سمجھے جاتے ہیں۔
📈 آئندہ ورلڈ کپ 2026 میں 1590 کلبوں کے 12 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔
مزید تفصیل
📌 اہم نکات
یووینٹس 27 فاتح کھلاڑیوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بائرن میونخ اور انٹر میلان دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
📊 نمایاں اعدادوشمار
سانتوس 15، روما اور بینارول 14، بارسلونا 13 جبکہ ریال میڈرڈ 11 عالمی چیمپئن کھلاڑیوں کے ساتھ نمایاں کلبوں میں شامل ہیں۔
🏛 پس منظر
ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کسی بھی کلب کے تربیتی نظام، فٹ بال ثقافت اور طویل المدتی کامیابی کی عکاسی کرتے ہیں۔
⚽ ورلڈ کپ 2026
آئندہ فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر کے 1590 کلبوں سے 12 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔