اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

گولڈ راکٹ، 5260 ڈالر تک پہنچ گیا، سلور بھی پیچھے پیچھے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں نے نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر لیا ہے جہاں تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 5260 ڈالر فی اونس کی حد سے تجاوز کر گئی۔
یہ بات عالمی اسٹاک ایکسچینجز کے اعداد و شمار سے سامنے آئی ہے۔

نیویارک کی ’کومیکس‘ ایکسچینج میں اپریل ڈیلیوری کے لیے سونے کے فیوچر کنٹریکٹس بڑھ کر 5254.5 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے جو 133.9 ڈالر یا تقریباً 2.61 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

54456

اس سے قبل سونا 5100 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح تک پہنچا تھا جس کے بعد اس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو کر موجودہ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اضافہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت کے آغاز سے اب تک بلند ترین تاریخی سطح قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح سلور نے بھی تاریخ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تادم تحریر 117 ڈالر کی سطح کو چھو لیا ہے۔