اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ورک فورس کانفرنس ختم، 60 لاکھ کارکنوں کے لیے 90 معاہدے ہوئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
10 ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں 40 وزرائے محنت تھے (فوٹو: واس)

وزیرِ ہیومن ریسورسز انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے خادمِ الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا جن کی فراخدلانہ سرپرستی اور حمایت نے بین الاقوامی ورک فورس کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی سازوں اور ماہرین نے شرکت کی تاکہ مستقبلِ روزگار کے لیے عملی حل وضع کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں

بین الاقوامی ورک فورس کانفرنس 2026 کی سرگرمیاں ریاض میں واقع کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ 

کانفرنس میں 10 ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں 40 وزرائے محنت، 200 سے زائد بین الاقوامی مقررین و ماہرین شامل تھے جو دنیا کے 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی کر رہے تھے۔

کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن، جو ’ہم مستقبل تشکیل دیتے ہیں‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہوا اور جس کا اہتمام وزارتِ ہیومن ریسورسز نے کیا، کے دوران سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے مابین 90 اسٹریٹجک معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

ان معاہدوں کا مقصد لیبر مارکیٹ کو مضبوط بنانا ہے جن کے ثمرات سعودی عرب کے اندر اور باہر لیبر مارکیٹ میں 60 لاکھ سے زائد کارکنوں تک پہنچیں گے۔

654454 1
لچکدار روزگار اور فری لانس کام کے مواقع میں اضافے کا معاہدہ بھی شامل ہے (فوٹو: واس)

دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو چار بنیادی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تربیتی شراکت داریوں اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ سپورٹ کے ذریعے کارکنوں کی مہارتوں کی ترقی اور قادانہ و اسپیشل صلاحیتوں کی تعمیر کی جائے گی۔

ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے، جدید تکنیکی حل اور مصنوعی ذہانت کو اپنانے کے لیے ڈیجیٹل خدمات، آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی کے حل تیار کرنے سے متعلق متعدد معاہدے کئے گئے۔

لچکدار روزگار اور فری لانس کام کے مواقع میں توسیع اور افراد کو نئے معاشی مواقع سے جوڑنا۔

اور پائیدار شعبہ جاتی و ترقیاتی شراکت داریوں کی تعمیر، جو تربیت کو عملی لیبر مارکیٹ سے جوڑتی ہیں اور مقامی معیشتوں کو سہارا دیتی ہیں۔