اہم خبریں
10 June, 2026
--:--:--

ویڈیو: فیفا ورلڈکپ کا افتتاحی میچ کون جیتے گا؟ شارک نے پیشگوئی کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایکوا ریو ایکویریم میں مادہ شارک اور فیفا ورلڈکپ کے لیے برازیل اور مراکش کے ڈبے
فٹ بال ورلڈ کپ کا یہ اہم افتتاحی میچ 14 جون کو برازیل اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا (فوٹو: اے آئی)

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے حوالے سے ایک دلچسپ پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں

ایکوا ریو نامی ایکویریم میں موجود ریٹینیا نامی مادہ شارک نے مراکش کے خلاف برازیل کی ممکنہ فتح کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔

غوطہ خوروں نے پانی کی گہرائی میں 2 ڈبے رکھے جن پر برازیل اور مراکش کے نام درج تھے۔ 

ریٹینیا نے مراکش کے بجائے برازیل کے نام والے ڈبے کا انتخاب کیا، جس سے مقامی شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکویریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارسیلو زبیلمان نے بتایا کہ اس سرگرمی کا مقصد شارک کے بارے میں عوامی تاثر کو تبدیل کرنا ہے۔

ایکوا ریو ایکویریم میں مادہ شارک اور فیفا ورلڈکپ کے لیے برازیل اور مراکش کے ڈبے
غوطہ خوروں نے پانی کی گہرائی میں 2 ڈبے رکھے جن پر برازیل اور مراکش کے نام درج تھے (فوٹو: اے آئی)

انہوں نے اسے ایک انٹرایکٹو سرگرمی قرار دیا جو عوام کو کھیل کے ذریعے قدرت کے قریب لانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کا یہ اہم افتتاحی میچ 14 جون کو برازیل اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

برازیل کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی جس کی تیاریاں اب آخری مراحل میں ہیں۔

اسی دوران ریو ڈی جنیرو کے ڈریم لینڈ ویکس میوزیم میں فٹ بال لیجنڈ پیلے کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ یہ مجسمہ ورلڈ کپ کے لیے مخصوص کی گئی ایک نئی نمائش کا حصہ ہے جو عالمی میلے کے دوران شائقین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

لندن کے ایک ماہر اسٹوڈیو نے اس مومی مجسمے کی تیاری میں 2 سال سے زائد کا عرصہ صرف کیا ہے۔

اس شاہکار کو پیلے کی یاد میں خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ عالمی ٹورنامنٹ کے دوران فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔