اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ریاض میں ڈاکٹر سعید احمد وینس کے اعزاز میں تقریب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

دار الحکومت ریاض میں سعودی عرب میں مسلم لیگ ن امریکہ کے سنئیر رہنما ڈاکٹر سعید احمد وینس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیگی عہدیداروں اور اراکین نے شرکت کی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ ونگ کے صدر فضل رحیم صافی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔

شرکا نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ہم اپنی افواج کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے بنیان مرصوص میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اس موقعہ پر فضل رحیم صافی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے حق میں ہیں۔