خالد نواز چیمہ
جدہ
جدہ کے فیصلیہ محلے میں پاکستانی ذائقوں سے مزین نئے ولیمہ ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوا ہے۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سجادہ نشین گھنیلا شریف میاں ضیاء الرحمن نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب نہایت پر وقار اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں معزز شخصیات، سماجی اور کاروباری رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر ریسٹورنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان ظہور اعوان اور ملک عاصم نے کہا کہ فیصلیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معیاری اور روایتی پاکستانی کھانے پیش کرنے کے لیے یہ ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے جسے غیر ملکی شہری بھی بے حد پسند کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ میاں ضیاء الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی
عرب میں موجود تھے اور خصوصی طور پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی جسے شرکاء نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر میاں ضیاء الرحمن نے دعا کروائی اور ولیمہ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مہمانوں نے کھانوں کے ذائقے، سروس اور خوبصورت ماحول کو سراہا۔