سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے ملاقات کی ہے۔
دار الحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے علاقائی حالات اور ان سے متعلقہ اقدامات، نیز مشترکہ دلچسپی کے حامل دیگر امور پر بھی بات چیت کی ہے۔