اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

العلا کا چکر 2026 شروع، 17 عالمی ٹیموں کی شرکت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مقابلے کی شروعات العلا میں اونٹ ریس کے میدان سے ہوئی (فوٹو: سبق)

مملکت کے تاریخی شہر العلا میں ’ العلا کا چکر 2026‘ کا چھٹا ایڈیشن شروع ہوگیا ہے۔

17 عالمی ٹیمیں ہیں، ہر ٹیم میں 7 سائیکلسٹ شامل ہیں، یوں کل 119 پیشہ ور سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلے کا انعقاد سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام، ASO تنظیم اور العلا رائل اتھارٹی کے تعاون سے کیا جار رہا ہے جس کی نگرانی وزارتِ کھیل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

مقابلے کی شروعات العلا میں اونٹ ریس کے میدان سے ہوئی اور فائنل لائن بھی اسی مقام پر ہے، جس کا کل فاصلہ 158 کلومیٹر ہے۔ 

ریس کے دوران شریک ٹیمیں العلا کے جاذب نظر مناظر اور قدرتی خوبصورتی کے بیچ سخت مقابلے میں رہیں۔

پہلے راؤنڈ نتائج کے مطابق اطالوی سائیکلسٹ جوناتھن میلان (ٹیم لیڈل ٹریک) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کا وقت 3 گھنٹے، 36 منٹ اور 32 سیکنڈ رہا۔

دوسرے نمبر پر بیلجیئم کے میلان فریتن (ٹیم کوویدیس) رہے، جو پہلی پوزیشن سے صرف 4 سیکنڈ پیچھے تھے۔

54464 1
کل 119 پیشہ ور سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں ( فوٹو: ایکس)

جبکہ تیسری پوزیشن اطالوی ماتیو موسکیٹی (ٹیم Q36.5 پرو سائکلنگ) نے حاصل کی، 6 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ۔

قابل ذکر ہے کہ ’العلا کا چکر‘ کی دوسری مرحلہ وار ریس بدھ کو ہوگی جو منشیہ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر واپس اسی مقام پر ختم ہوگی اور اس کا فاصلہ 152 کلومیٹر ہوگا۔