اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

دسمبر 2025 کے دوران مائیننگ کے 201 نئے لائسنس جاری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارتِ صنعت و معدنی وسائل نے کہا ہے کہ دسمبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر مائننگ کے شعبے میں 201 نئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

نئے لائسنس کا اجرا سعودی عرب میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور قومی معیشت کے لیے آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

عاجل ویب سائٹ کے مطابق جاری کئے گئے نئے لائسنسوں میں 159 تلاش کے لائسنس، 20 کان کنی اور چھوٹی کان کے لائسنس، 18 تعمیراتی مواد کے کے لائسنس، 2 ابتدائی سروے کے لائسنس اور 2 معدنی خام مال کے لائسنس شامل ہیں۔ 

یہ تفصیلات وزارت کے تحت قائم قومی صنعتی و معدنی معلوماتی مرکز کی دسمبر 2025 کی معدنی اشاریوں سے متعلق رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے اختتام تک کان کنی کے شعبے میں فعال لائسنسوں کی مجموعی تعداد 2,925 تک پہنچ گئی جن میں سب سے زیادہ تعداد تعمیراتی مواد کے لائسنسوں کی ہے جو 1,553 ہیں۔

اس کے بعد تلاش کے لائسنس 1,018، پھر کان کنی اور چھوٹی کان کے لائسنس 275، سروے کے لائسنس 67 جبکہ معدنی خام مال کے لائسنسوں کی تعداد 12 ہے۔