اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

6.6 ارب ریال کی لین دین، اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر بند

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب کے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس نے آج 111.21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار کا اختتام کیا ہے۔

مارکیٹ 11381.83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ مجموعی لین دین کی مالیت 6.6 ارب ریال رہی ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق آج منگل کو 326 ملین حصص کا کاروبار ہوا ہے جن میں 204 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 56 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں

ایسٹ پائپس، شمس، الاصیل، الفخاریہ اور الیکٹریکل انڈسٹریز کے حصص سب سے زیادہ بڑھنے والوں میں شامل رہے، جبکہ معادن، پیپر انڈسٹری، یمامہ سیمنٹ، برگرائزر اور ایس ایم سی ہیلتھ کیئر کے حصص سب سے زیادہ کمی کا شکار رہے۔ 

حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی شرح 9.94 فیصد اضافے سے لے کر 2.64 فیصد کمی تک رہی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے امریکانا، جبل عمر، انابیب، الاصیل اور کیمیکل کمپنی کے حصص سب سے زیادہ سرگرم رہے جبکہ مالیت کے اعتبار سے الراجحی، نیشنل کمرشل بینک (الاہلی)، جبل عمر، سعودی آرامکو اور معادن کے حصص نمایاں رہے۔