اہم خبریں
30 May, 2026
--:--:--

ریفریجریٹر کی عمر بڑھانے کا راز کھل گیا، آسان طریقہ جانیے!

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ریفریجریٹر کی دیکھ بھال اور عمر بڑھانے کا طریقہ
بیسویں صدی کے وسط میں تیار کردہ ریفریجریٹرز آج کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتے تھے (فوٹو: انٹرنیٹ)

تقریباً ایک صدی قبل لوگ جلد خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ’آئس بکس‘ (برف کے ڈبوں) کا استعمال کرتے تھے۔

مزید پڑھیں

اگرچہ ان کا ڈیزائن انتہائی پائیدار ہوتا تھا، مگر جدید ٹیکنالوجی کے آ نے کے بعد ان کی مقبولیت ماند پڑ گئی۔

ویب سائٹ ’فوڈ ریپبلک‘ (Food Republic) کی رپورٹ کے مطابق بیسویں صدی کے وسط میں تیار کردہ ریفریجریٹرز آج کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتے تھے اور دہائیوں تک کام کرتے تھے۔ 

امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں پرانے فریج 

50 برس تک چل جاتے تھے، وہیں آج کے جدید ریفریجریٹر کی اوسط عمر محض 12 برس ہے۔

عمر کا دورانیہ: حقیقت کیا ہے؟

یہ 12 سال کا نمبر محض ایک اوسط تخمینہ ہے، کیونکہ کچھ فریج تو صرف 10 برس میں ہی جواب دے جاتے ہیں، جبکہ مناسب دیکھ بھال سے کچھ 18 سے 20 برس تک بھی کارآمد رہتے ہیں۔

مارکیٹ کے حالیہ رجحانات کے مطابق مہنگے ماڈلز کو زیادہ پائیدار اور معیاری میٹریل سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ ان کی عمر طویل ہو۔

ریفریجریٹر کی دیکھ بھال اور عمر بڑھانے کا طریقہ
جہاں پرانے فریج 50 برس تک چل جاتے تھے، وہیں آج کے جدید ریفریجریٹر کی اوسط عمر محض 12 برس ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

دیکھ بھال ہی بنیادی چیز ہے

اگر آپ مہنگا یا اعلیٰ معیار کا فریج خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، تب بھی آپ اس کی دیکھ بھال کر کے اس کی زندگی بڑھا سکتے ہیں۔

اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فریج کو اندر اور باہر سے صاف رکھیں، خاص طور پر سال میں دو بار اس کے عقبی حصے میں موجود کولنگ کوائلز (cooling coils) کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ دروازے کی سیل کو درست رکھیں، درجہ حرارت کو مناسب حد پر برقرار رکھیں اور فریج کو ضرورت سے زیادہ بھرنے یا بالکل خالی چھوڑنے سے گریز کریں۔

ریفریجریٹر کی دیکھ بھال اور عمر بڑھانے کا طریقہ
کچھ فریج تو صرف 10 برس میں ہی جواب دے جاتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

تبدیلی کی ضرورت کب پڑتی ہے؟

ریفریجریٹر کے خراب ہونے کے کچھ واضح اشارے ہوتے ہیں۔

اگر فریج کے پچھلے حصے سے ضرورت سے زیادہ حرارت خارج ہو رہی ہو، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ موٹر پر زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے۔ 

اسی طرح فریج کی بیرونی سطح پر نمی کا جمع ہونا بھی کسی تکنیکی خرابی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

ریفریجریٹر کی دیکھ بھال اور عمر بڑھانے کا طریقہ
مناسب دیکھ بھال سے کچھ 18 سے 20 برس تک بھی کارآمد رہتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

اشیاء کا جلد خراب ہونا

اگر فریج میں رکھی غذائی اشیا معمول کے مقابلے میں جلدی خراب ہو رہی ہوں تو یہ مشین میں خرابی کی واضح نشانی ہے۔

پہلے یہ چیک کریں کہ آیا تھرموسٹیٹ (درجہ حرارت کنٹرولر) مینوئل کے مطابق سیٹ ہے یا نہیں۔ اگر سیٹنگ ٹھیک ہونے کے باوجود اشیا خراب ہو رہی ہیں تو سمجھ لیں کہ اب نئے فریج میں سرمایہ کاری کا وقت آ گیا ہے۔

ریفریجریٹر کی دیکھ بھال اور عمر بڑھانے کا طریقہ
ریفریجریٹر کے خراب ہونے کے کچھ واضح اشارے ہوتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

آخر میں اگر آپ کا فریج 12 برس کے قریب پہنچ چکا ہے، تو چاہے وہ بظاہر ٹھیک ہی کیوں نہ چل رہا ہو، آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ ان علامات پر توجہ دیں تاکہ کسی بڑی خرابی سے پہلے ہی اسے مرمت کروایا جا سکے یا تبدیل کیا جا سکے، بصورت دیگر آپ کو اپنے قیمتی راشن کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔