اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویت : ورکروں کے لیے رہائشی کمپلکس تعمیر کئے جائیں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
رہائشی کمپلکس جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گے ( فوٹو: العربیہ)

کویت نے الاحمدی گورنریٹ کے دائرہ کار میں تین مقامات کو بیرون ملک سے آنے والی ورکروں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یہاں غیر ملکی ورکروں کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ رہائشی کمپلکس تعمیر ہوں گے۔

بلدیہ کویت نے کہا ہے کہ یہ تینوں مقامات شہری منصوبہ بندی اور ورکروں کے رہائشی علاقوں کے معیار کے مطابق ہیں۔ 
بلدیہ نے کہا ہے کہ ہر علاقے کی عمارتوں کی بلندی کی حد شامل ہے۔