سعودی ماہرِ فلکی علوم ڈاکٹر خالد الزعاق نے رمضان المبارک کے موسم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے موسم میں اس بار سردیٔ جاں بخش اور ابتدائی بہاری اعتدال کا ایک منفرد امتزاج دیکھنے میں آئے گا۔
یہ ایسے عبوری مرحلے کی عکاسی کرتا ہے جہاں سال کے موسم غیر معمولی انداز میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق ڈاکٹر الزعاق نے کہا ہے کہ اس سال کا رمضان ایک بازو سے سردیوں سے اور دوسرے بازو سے بہار سے فیض حاصل کرے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ماہِ رمضان کے پہلے نصف میں موسم واضح طور پر سردیوں کا رنگ لیے ہوگا جبکہ آخری عشرے میں بتدریج موسم اعتدال کی جانب مائل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ رمضان سرد موسم کے عروج کے دوران آ رہا ہے
اس لئے صحت و ماحول کے ممکنہ اثرات سے احتیاط کرنی چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موسمِ سرما ابھی برقرار ہے، جس کا اختتام عربی تقویم کے مطابق ہفتہ 18 رمضان 1447ھ کو ہوگا جبکہ فلکیاتی حساب سے موسمِ سرما ہفتہ 2 شوال 1447ھ کو ختم ہوگا۔