اہم خبریں
28 May, 2026
--:--:--

8 ذو الحجہ: حاجیوں کو آج کیا کرنا ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

آج 8 ذو الحجہ حج کا پہلا دن ہے جسے یوم الترویہ کہا جاتا ہے۔

حج تمتع کرنے والے اپنی رہائش سے غسل کرکے، خوشبو لگا کر طلوع آفتاب کے بعد احرام باندھیں اور تلبیہ کہتے ہوئے منیٰ کو روانہ ہوں۔ 

5 نمازیں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے دن کی فجر منیٰ میں اپنے اپنے وقت میں قصر کر کے ادا کریں گے۔

 رات منیٰ میں گزاریں اور کل یعنی 9 ذو الحجہ کو سورج نکلنے کے بعد تلبیہ کہتے ہوئے عرفات کے لئے روانہ ہوں گے۔

WhatsApp Image 2026 05 24 at 4.12.07 PM

جو لوگ حج تمتع کر رہے ہوں اور عمرہ کے احرام کھول چکے ہوں، وہ آج کے دن اپنی قیام گاہ پر غسل کریں۔ 

مرد حجاج دستیاب شدہ عمدہ خوشبو لگائیں اوراپنی قیام گاہ سے ہی حج کا احرام باندھ لیں کیونکہ نبی اکرمﷺ نے ایسے ہی کیا تھا اور یہی مسنون طریقہ ہے۔ 

احرام باندھ کر لَبَّیْکَ الَلّٰھُمَّ بِالْحَجّ کہیں اورتلبیہ کہتے ہوئے منیٰ کو روانہ ہوجائیں۔

8 ذوالحجہ ’یوم ترویہ‘ کو نماز ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے دن کی نماز فجر منیٰ میں ہی جاکر اداکرنا سنت ہے۔ 

یہ رات منیٰ میں جاکر گزارنا ہی سنت ہے۔ 

نما ز ظہر کیلئے وہاں پہنچنا مسنون عمل ہے۔ 

ہاں اگر مجبوری ہو تو رات کو بھی منیٰ پہنچنا جائز ہے اوراس پر کوئی فدیہ بھی نہیں بلکہ اگر مجبوری کی بنا پر منیٰ پہنچ ہی نہیں سکا تو اگلے دن علیٰ الصباح سیدھا عرفات ہی چلا جائے تو بھی اس کا حج مکمل ہے۔ 

منیٰ میں نماز ظہر و عصر اور عشاء قصر کر کے ’دوگانہ‘ پڑھی جائیں۔ 

اس میں مکی و غیر مکی یا مقامی و آفاقی حجاج میں کوئی فرق نہیں۔ 

پاک و ہند کے حجاج ایک روایت کا سہارا لے کر تمام نمازیں پوری ہی پڑھتے ہیں حالانکہ یہ خلافِ سنت ہے کیونکہ کبار محققین نے ثابت کیا ہے کہ وہ روایت حج کے موقع سے تعلق ہی نہیں رکھتی بلکہ اس کا تعلق تو فتح مکہ کے دن سے ہے۔ 

حج کے موقع پر آپﷺ نے نمازیں قصر کر کے پڑھیں اور کسی کو مکمل کرنے کا حکم بھی نہیں فرمایا۔