اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

آئی فون 18 پرو کے 4 نئے رنگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ماہرین نے اس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کے مصنوعی حالات کے بجائے روزمرہ استعمال پر توجہ مرکوز کی (فوٹو: انٹرنیٹ)

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل کے نئے اسمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے بارے میں افواہیں تیز ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں

حال ہی میں ایک نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں ان فونز کے متوقع رنگوں کی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے۔

ایپل اپنی مصنوعات کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے مشہور ہے لیکن عالمی سطح پر لاکھوں ڈیوائسز کی تیاری کے باعث معلومات کا باہر آنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ 

ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ بیرونی شراکت داروں کے ذریعے 

بڑے پیمانے پر پیداوار کی وجہ سے تمام تفصیلات چھپانا مشکل ہو گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق گزشتہ ماہ میک ورلڈ نے ایپل کی سپلائی چین سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئی فون 18 پرو سیریز 4 نئے رنگوں میں پیش کی جائے گی، جن میں سلور اور گرے شامل ہیں۔

ان رنگوں میں سلور، لائٹ بلیو، ڈارک چیری اور ڈارک گرے شامل ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ 

آئی فون 18 پرو کے کیمرہ لک، چار نئے رنگوں کی تصاویر اور ایپل اسمارٹ فونز کا ایک خوبصورت خاکہ
(فوٹو: العربیہ)

اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی تصویر ان رنگوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہے جس کا ٹیکنالوجی ویب سائٹ نائن ٹو فائیو میک نے جائزہ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے بیک کیمرہ لینس کے کور دکھائے گئے ہیں۔ 

ان کورز میں وہی 4 رنگ یعنی سلور، لائٹ بلیو، ڈارک چیری اور ڈارک گرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اگرچہ اس تصویر کے اصل ذریعے کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا، تاہم ماہرین اسے احتیاط سے دیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ 

نائن ٹو فائیو میک کا کہنا ہے کہ یہ تصویر میک ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق تیار بھی کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کیمرہ پرزے اصلی بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ گزشتہ برس بھی جولائی میں سونی ڈکسن نامی صارف نے ایسی ہی تصاویر شیئر کی تھیں۔ 

بعد ازاں وہ تصاویر آئی فون 18 پرو سیریز کے اصل رنگوں کے بالکل مطابق ثابت ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو سیریز میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کو ایک روزمرہ کی خصوصیت کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ 

یہ اپ گریڈ صارفین کے لیے سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور عام بنا دے گی۔