محکمہ موسمیات نے آج منگل کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ملک کا گرم ترین شہر مکہ مکرمہ ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سکاکا اور عرعر ملک کے سرد ترین شہر ہیں جہاں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ عرعر میں دوپہر کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 ڈگری اور سکاکا میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
دار الحکومت ریاض میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے جبکہ دمام میں
زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 ڈگری اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمی پیش گوئی میں الباحہ کے علاقے میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ مدینہ منورہ، تبوک اور حائل کے علاقوں میں تیز ہواؤں کی توقع ہے۔
مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔