اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

فلپائنی سیامی بچیاں علیحدگی کے لیے ریاض پہنچ گئیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
یہ اقدام انسانی اور طبی خدمات کی کاوشوں کے تحت کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)

فلپائنی سیامی بچیاں ’اولیویا اور جیانا‘ اپنے والدین کے ساتھ ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سیامی بچیوں کو سعودی عرب میں علیحدگی کے لیے لایا گیا ہے۔

سیامی بچیوں کے پہنچنے کا مقصد سعودی ماہر طبی ٹیم کے زیرِ انتظام ضروری طبی معائنوں کا آغاز کرنا ہے تاکہ انہیں دار الحکومت کے جدید طبی مرکز میں علیحدگی کے لیے تیار کیا جا سکے۔

یہ اقدام انسانی اور طبی خدمات کی کاوشوں کے تحت کیا گیا ہے، جس میں سعودی عرب مختلف ممالک کے سیامی بچوں کو علاج کے لیے قبول کرتا ہے۔