وقاص حیدر
نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض
سعودی دار الحکومت ریاض میں بلیوارڈ سٹی ایسا تفریحی زون ہے جہاں موسم سرما میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچتی ہے۔
یہاں کی مختلف تفریحی آپشن سے بھرپور سرگرمیوں سے شرکاء محظوظ ہوتے ہیں۔
ریاض سیزن کے تحت بننے والے بولیورڈ سٹی روشنیوں کا ایک ایسا شہر ہے جس میں بڑی اسکرنیں مختلف رنگوں کو نمایاں کرتی دیکھائی دیتی ہیں۔
یہ اسکرینیں یہاں آنے والوں کی مرکز نگاہ بنتی ہیں جبکہ یہاں تفریح کے مختلف مواقعے بھی موجود ہیں۔
یہاں کے ریسٹورنٹ اور کیفے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرتے ہیں۔
سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موسم سرما کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔