اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

82 فیصد امریکی ذاتی تحقیق کے بعد خبروں پر یقین کرتے ہیں: سروے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
پیو ریسرچ سینٹر کا سروے اور امریکیوں میں خبروں کی تصدیق و ذاتی تحقیق کا رجحان
یہ رجحان روایتی میڈیا اداروں پر بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

پیو ریسرچ سینٹر کے ’پیو نائٹ‘اقدام کے تحت ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بدلتے ہوئے میڈیا منظر نامے میں امریکی اب ایک اچھے خبر بین کے لیے شک اور ذاتی تحقیق کو بنیادی خصوصیت قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

محقق الیسا شیرر کی یہ رپورٹ 18 مئی 2026 کو شائع ہوئی، جس کی بنیاد دسمبر 2025 میں کیا گیا سروے ہے۔ اس مطالعے کا مقصد مصنوعی ذہانت اور سیاسی تقسیم کے دور میں عوامی رویے سمجھنا تھا۔

تحقیق کے مطابق ہر 5 میں سے ایک امریکی کا ماننا ہے کہ خبروں کا بہترین استعمال تنقیدی سوچ سے ہے۔ وہ ہر خبر پر یقین کرنے کے بجائے اسے پروپیگنڈا اور مخصوص ایجنڈے کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔

سروے میں شامل 12 فیصد افراد نے کہا کہ اچھا صارف وہ ہے جو مختلف ذرائع سے خود خبروں کی تصدیق کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف سرکاری بیانیے یا روایتی میڈیا اداروں کی فراہم کردہ معلومات پر اکتفا کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

پیو ریسرچ سینٹر کا سروے اور امریکیوں میں خبروں کی تصدیق و ذاتی تحقیق کا رجحان
جدید دور میں سامعین اب محض معلومات حاصل کرنے والے نہیں رہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

اس مطالعے کے حیران کن نتائج بتاتے ہیں کہ 82 فیصد امریکی اب خبروں کی درستی جانچنے کے لیے کم از کم کبھی نہ کبھی ذاتی طور پر تحقیق ضرور کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان روایتی میڈیا اداروں پر بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

سروے کے تقریباً 17 فیصد شرکا نے روزانہ کی بنیاد پر حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کو اچھے صارف کی نشانی قرار دیا،  تاہم نوجوانوں میں یہ رجحان کم ہے کیونکہ وہ خبریں تلاش کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر اتفاقیہ طور پر دیکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 13 فیصد امریکی معیاری اور متوازن ذرائع کی پیروی پر زور دیتے ہیں، تاہم امریکہ میں شدید سیاسی تقسیم کی وجہ سے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک حامیوں کے نزدیک معتبر ذرائع کی تعریف ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔

تحقیق کے 10 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ حقیقت تک رسائی کے لیے مختلف سیاسی نقطہ نظر رکھنا ضروری ہے۔ 

پیو ریسرچ سینٹر کا سروے اور امریکیوں میں خبروں کی تصدیق و ذاتی تحقیق کا رجحان
ہر 5 میں سے ایک امریکی کا ماننا ہے کہ خبروں کے بہترین استعمال کا تعلق تنقیدی سوچ سے ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

شرکا نے مختلف میڈیا ہاؤسز سے معلومات جمع کر کے اپنی رائے قائم کرنا ہی گمراہ کن معلومات سے بچنے کا واحد راستہ قرار دیا گیا۔

مطالعے میں شامل افراد نے خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کو انفرادی ذمہ داری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خبروں کا مقصد ووٹنگ جیسے اہم سیاسی اور زندگی کے فیصلوں میں بہتر آگاہی حاصل کرنا ہونا چاہیے۔

تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سامعین اب محض معلومات حاصل کرنے والے نہیں رہے۔ وہ اب معلومات کے اس سیلاب میں حقائق کی چھان بین، تمیز اور تشخیص کرنے والے ایک فعال کردار میں ڈھل چکے ہیں۔