اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مساج سینٹر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
گرفتار شدہ شخص پر عوامی اخلاق کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ( فوٹو: سبق)

ریاض پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف ادارے کے تعاون سے ایک مساج میں غیر ملکی کارکن کو گرفتار کیا ہے۔

مذکورہ شخص پر مرکز میں عوامی اخلاق کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ریاض پولیس نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی ایسی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور روک تھام کے لیے جاری مشترکہ اقدامات کے تحت کی گئی جو مساج اور جسمانی دیکھ بھال کے مراکز کے کام کرنے کے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی تصور ہوتی ہیں۔

ملزم کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کی گئی ہے اور اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔