اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان مشترکہ مشاورتی کونسل قائم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنا اور مختلف شعبوں میں مشاورت کو فروغ دینا ہے ( فوٹو: واس)

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیكورسکی نے آج وارسو میں سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان مشترکہ مشاورتی کونسل قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کونسل دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں قائم ہوگی اور اس میں متعدد اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں

یہ اقدام سعودی وزیرِ خارجہ کا پولینڈ کی سرکاری دورے کے دوران کیا گیا ہے۔

یہ یادداشت دونوں ممالک کی قیادت کی ہدایات اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کے تحت دستخط کی گئی ہے۔
کونسل کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنا، مختلف شعبوں

میں مشاورت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا، اور دونوں دوست ممالک کی خواہشات کے مطابق تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے تاکہ سعودی عرب اور پولینڈ کے تعلقات کو وسیع تر افق تک پہنچایا جا سکے۔