اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

کیا کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو میں جیروم پاول سے بہتر ثابت ہونگے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین اور جیروم پاول کی جگہ تعیناتی کا خاکہ
کیون وارش ، جیروم پاول کی جگہ دنیا کے سب سے طاقتور مرکزی بینک کی قیادت سنبھالیں گے (فوٹو: المجلہ)

امریکی سینیٹ کی بینکنگ، ہاؤسنگ اور اربن افیئرز کمیٹی نے کیون وارش کی بطور سربراہ فیڈرل ریزرو نامزدگی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ان کی حتمی تعیناتی اب یقینی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

وہ جیروم پاول کی جگہ دنیا کے سب سے طاقتور مرکزی بینک کی قیادت سنبھالیں گے۔

دریں اثنا جیروم پاول کے خلاف عمارتوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات ختم ہونے کے بعد ریپبلکن سینیٹر ٹوم ٹیلس نے اپنی مخالفت واپس لے لی ہے۔  اس فیصلے نے وارش کی تقرری کی راہ میں حائل آخری بڑی سیاسی رکاوٹ کو دور کر دیا ہے۔

کیون وارش وال اسٹریٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ محض 35 سال کی عمر میں فیڈرل ریزرو کے سب سے کم عمر گورنر بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے سابق صدر جارج بش کی انتظامیہ میں اقتصادی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین اور جیروم پاول کی جگہ تعیناتی کا خاکہ
چیئرمین فیڈرل ریزرو کیون وارش 21 اپریل 2026 کو ٹرمپ کی طرف سے نامزدگی کے بعد سینیٹ سماعت میں شریک ہیں (فوٹو: المجلہ)

وارش فیڈرل ریزرو کے 6.7 ٹریلین ڈالر کے موجودہ بجٹ کو نمایاں طور پر کم کرنے کے حامی ہیں تاکہ مارکیٹ میں موجود اضافی نقد رقم کو کنٹرول کیا جا سکے۔

وہ افراط زر کو ایک ایسا سیاسی انتخاب قرار دیتے ہیں جو ضرورت سے زیادہ حکومتی اخراجات سے پیدا ہوتا ہے۔

وہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے پیداواری میں اضافے کو شرح سود میں کمی کا جواز مانتے ہیں، تاہم کئی ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے شرح سود پر دباؤ آئے گا۔ 

کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین اور جیروم پاول کی جگہ تعیناتی کا خاکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فوٹو: انٹرنیٹ)

علاوہ ازیں اس وقت عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتیں بھی ان کے سامنے اہم چیلنج ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وارش سے شرح سود کم کرنے کی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں، جس پر سینیٹر الزبتھ وارن نے انہیں ٹرمپ کی کٹھ پتلی قرار دیا ہے۔ 

تاہم وارش نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی خفیہ معاہدے کا حصہ نہیں ہیں اور ادارے کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جیروم پاول نے اپنی مدت ختم ہونے کے بعد بھی دسمبر 2028 تک بورڈ کا رکن رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے کی خود مختاری کا دفاع کیا جا سکے۔ 

کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین اور جیروم پاول کی جگہ تعیناتی کا خاکہ
سابق فیڈرل ریزرو چیئرمین جیروم پاول، 18 مارچ 2026 کو بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں (فوٹو: المجلہ)

وہ گزشتہ 70 برس میں عہدہ صدارت چھوڑنے کے بعد بورڈ میں رہنے والے دوسرے سربراہ ہوں گے۔

کیون وارش کی ذاتی دولت 192 ملین ڈالر سے زائد ہے جبکہ ان کی اہلیہ جین لودر اربوں ڈالر کی وارث ہیں۔ 

اتنی بڑی دولت اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین اور جیروم پاول کی جگہ تعیناتی کا خاکہ
فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین کیون وارش نے 21 اپریل 2026 کو سینیٹ کی بینکنگ اینڈ ہاؤسنگ کمیٹی کے سامنے حلف اٹھایا (فوٹو: انٹرنیٹ)

نئے سربراہ کو مہنگائی کو 2 فیصد کے ہدف تک لانے اور کریڈٹ سیکٹر میں جاری شدید مندی سے نمٹنے جیسے کٹھن چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے اعتماد اور سیاسی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کا سب سے بڑا امتحان ثابت ہوگا۔

تاریخ گواہ ہے کہ مرکزی بینکوں کے سربراہان کو ہمیشہ سیاسی دباؤ کا سامنا رہا ہے، مگر وارش کے لیے اصل چیلنج اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بچانا ہوگا۔ 

اب دیکھنا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی خواہشات پر عمل کرتے ہیں یا معاشی اصولوں پر سختی سے قائم رہتے ہیں۔

کیون وارش امریکی فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین اور جیروم پاول کی جگہ تعیناتی کا خاکہ
فیڈرل ریزرو ہیڈ کوارٹر، واشنگٹن، 22 اگست، 2018 (فوٹو: المجلہ)