اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

کرپٹو مارکیٹ میں نئی لہر: سرمایہ کاروں کا Zcash کی جانب رجحان کیوں؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کرپٹو مارکیٹ میں نئی لہر اور Zcash ڈیجیٹل کرنسی کا بڑھتا ہوا گراف
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے جہاں بٹ کوائن کے ابتدائی حامی اب Zcash نامی کرنسی کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

اقتصادی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا ایک طبقہ اب بٹ کوائن کی مالی آزادی اور پرائیویسی پر پہلے جیسا یقین نہیں رکھتا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹائلر، کیمرون اور وِنکلیووس جیسے بڑے سرمایہ کار Zcash میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، جس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ  Zcash کی قیمت میں ایک سال کے دوران 1140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 8.82 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیکنالوجی اور پرائیویسی

2016 میں قائم ہونے والی Zcash بٹ کوائن جیسی ہی عوامی لیجر ٹیکنالوجی رکھتی ہے، تاہم یہ زیرو نالج پروفس کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنے والے افراد اور رقم کی تفصیلات چھپانے کا آپشن بھی دیتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ڈیٹا کو افشا کیے بغیر لین دین کی تصدیق ممکن بناتی ہے۔

کرپٹو مارکیٹ میں نئی لہر اور Zcash ڈیجیٹل کرنسی کا بڑھتا ہوا گراف
(فوٹو: انٹرنیٹ)

انسٹیٹیوشنل سطح پر حمایت

اب بڑی فرمز بھی اس رجحان کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ نومبر 2025 میں ’گرے اسکیل‘ نے اپنے Zcash فنڈ کو ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ETF) میں تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ منظوری ملتی ہے تو عام اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی اس تک رسائی اور زیادہ بڑھ جائے گی۔

ریگولیٹری صورتحال اور شفافیت

جنوری 2026 میں امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے Zcash فاؤنڈیشن کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی سے انکار کردیا تھا اور یہی فیصلہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ Zcashصارفین کو ’ویو کیز‘ بھی فراہم کرتی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر آڈٹ کرایا جا سکے۔

کرپٹو مارکیٹ میں نئی لہر اور Zcash ڈیجیٹل کرنسی کا بڑھتا ہوا گراف
(فوٹو: انٹرنیٹ)

عالمی ریگولیٹرز کے تحفظات

دوسری جانب حکومتی ادارے پرائیویسی کوائنز کو خطرہ سمجھتے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کرنسیاں منی لانڈرنگ، پابندیوں سے بچنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتی ہیں۔

اسی لیے یورپی یونین نے ’میکا‘ (MiCA) فریم ورک لاگو کیا ہے تاکہ کرپٹو مارکیٹ میں شفافیت اور نگرانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

مستقبل کے امکانات اور خطرات

چینالیسس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں آج بھی بٹ کوائن کا استعمال زیادہ ہے جبکہ Zcashکا حجم بٹ کوائن کے مقابلے میں اب بھی محدود ہے۔

اگرچہ بڑے سرمایہ کار اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، لیکن کرپٹو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے محتاط اندازہ ہی درست رہتا ہے۔

کرپٹو مارکیٹ میں نئی لہر اور Zcash ڈیجیٹل کرنسی کا بڑھتا ہوا گراف
(فوٹو: انٹرنیٹ)

Zcash کا ابھرنا اس بات کی عکاسی ہے کہ کرپٹو کمیونٹی اب اپنی ابتدائی اقدار یعنی پرائیویسی کی تلاش میں ہے۔

تاہم اس کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کس طرح عالمی مالیاتی ضابطوں اور ریگولیٹری تقاضوں کے درمیان ایک توازن قائم کر کے خود کو مارکیٹ میں مستحکم رکھ پاتی ہے۔