اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض میں سعودی فلم فیسٹیول کا تین روزہ مشترکہ پروگرام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایونٹ فرانسیسی ثقافتی ادارے اور عالمی فلمی اداروں کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے (فوٹو: سبق)

سعودی فلم فیسٹیول ریاض میں جنوری اور فروری میں تین راتوں پر مشتمل مشترکہ سینمائی پروگرام پیش کر رہا ہے جو فرانسیسی ثقافتی ادارے اور عالمی فلمی اداروں کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔ 

اس اقدام کا مقصد ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور سعودی فلم کی بین الاقوامی سطح پر موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں

پروگرام کی پہلی رات اینی میشن فلموں کے لیے مختص رہی جس میں سعودی فلم ’ناموسة‘ سمیت عالمی منتخب فلمیں پیش کی گئیں۔ 

دوسری رات 31 جنوری کو شارٹ فلم سینما پر توجہ دی جائے گی جہاں دو سعودی فلمیں ’أنا وعيدروس‘ اور ’انصراف‘ نمائش ہو گی۔ 

جبکہ اختتامی رات 3 فروری کو خواتین فلم سازوں کی اینی میشن

 فلموں کے ذریعے سعودی سینما میں نسوانی آوازوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ پروگرام سعودی معاصر سینما میں خواتین آوازوں کی مؤثر موجودگی کو نمایاں کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔