وزارتِ تجارت نے رمضان المبارک کی آمد اور معتمرین و زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تجارتی اداروں اور فروخت کے مراکز پر اپنی نگرانی کی مہمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
وزارت کی نگرانی ٹیموں نے دونوں شہروں میں یکم رجب سے 5 شعبان کے دوران 17,582 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
ان دوروں میں مرکزی بازار، مرکزی علاقہ کے فروخت مراکز، سونے اور زیورات کی دکانیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو جانے والی شاہراہوں پر واقع پٹرول اسٹیشنز نیز میقاتِ احرام کے علاقے شامل تھے۔
ان تفتیشی مہمات کے نتائج سے صارفین کے لیے پیش کی جانے والی اشیائے صرف اور غذائی مصنوعات کی بھرپور دستیابی کی
تصدیق ہوئی جبکہ غذائی اور ضروری اشیا کا مناسب ذخیرہ بھی موجود پایا گیا۔
اس کے علاوہ، تمام اشیاء و مصنوعات کی منظور شدہ معیاری وضاحتوں سے مطابقت اور تجارتی اداروں و فروخت مراکز کی جانب سے نظامِ تحفظِ صارف کی پابندی بھی یقینی پائی گئی۔