اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ریاض میں ورک فورس کانفرنس کا آغاز، روزگار کے مستقبل پر غور

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کانفرنس 40 سے زائد وزرائے محنت اور 200 سے زیادہ عالمی مقررین شرکت کر رہے ہیں ( فوٹو: واس)

وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے آج پیر کو ریاض میں بین الاقوامی ورک فورس کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔ 

کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے وزرائے محنت، پالیسی سازوں اور ماہرین کی بھرپور شرکت ہو رہی ہے جہاں علاقائی اور عالمی سطح پر لیبر مارکیٹ کو درپیش اہم تبدیلیوں اور چیلنجز پر گفتگو کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

افتتاحی خطاب میں وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے کہا ہے کہ عالمی لیبر مارکیٹس تیزی سے بدل رہی ہیں جس کی بنیادی وجوہ تکنیکی ترقی، آبادیاتی تبدیلیاں اور مہارتوں کی ضروریات میں تغیر ہیں۔ 

انہوں نے زور دیا کہ ان تبدیلیوں کے پیشِ نظر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا اور تجربات کے تبادلے کو وسعت دینا ناگزیر ہے تاکہ

 زیادہ لچکدار اور پائیدار لیبر مارکیٹس تشکیل دی جا سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی کانفرنس برائے لیبر مارکیٹ اب عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جو قائدین، پالیسی سازوں اور ماہرین کو ایک جگہ جمع کرتی ہے۔
اس کا مقصد محض خیالات کے تبادلے تک محدود نہیں بلکہ شواہد پر مبنی عملی حل تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل کی تبدیلیوں، خصوصاً جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے استعمال، کے لیے لیبر مارکیٹس کو تیار کیا جا سکے۔

564

کانفرنس کے موقع پر وزارتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کے وزرائے محنت نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں لیبر مارکیٹس کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر غور کیا گیا جن میں تکنیکی تبدیلیاں، مہارتوں کی ترقی، غیر رسمی معیشت، ملازمتوں کے معیار میں بہتری، نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانا اور لیبر مارکیٹ میں شمولیت کا فروغ شامل ہے۔
اجلاس کے دوران وزراء نے انسانی سرمایہ کاری کو معاشی ترقی کا بنیادی محرک قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تیزی سے بدلتی لیبر مارکیٹس کے لیے لچکدار اور پیشگی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

5464 1

یہ کانفرنس 40 سے زائد وزرائے محنت، 200 سے زیادہ عالمی مقررین اور مملکت کے اندر اور باہر سے 10 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے پروگرام میں 50 سے زیادہ سیشنز اور سرگرمیاں شامل ہیں جو مستقبلِ روزگار کی تشکیل میں کانفرنس کے عالمی اور مؤثر کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔