سعودی عرب میں 3 سے 9 مئی 2026 کے دوران پوائنٹ آف سیل POS ٹرانزیکشنز کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 14.1 ارب ریال خرچ کئے گئے، جبکہ اس عرصے میں تقریباً 251.5 ملین ٹرانزیکشنز ریکارڈ ہوئیں۔
یہ حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 14.8 فیصد کم رہا۔
سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کھانے پینے کا شعبہ 2.26 ارب ریال کے ساتھ سب سے زیادہ خرچ والا شعبہ رہا۔
اس کے بعد ریسٹورنٹس اور کیفے کا شعبہ تقریباً 1.8 ارب ریال کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اسی طرح ملبوسات اور فیشن مصنوعات پر تقریباً 1.2 ارب ریال خرچ کیے گئے، جبکہ پیٹرول اسٹیشنز پر 1.02 ارب ریال اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تقریباً 1.05 ارب ریال خرچ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق صحت کے شعبے پر 929 ملین ریال خرچ کیے گئے، جبکہ پیشہ ورانہ اور تجارتی خدمات پر 788.2 ملین ریال خرچ ہوئے۔
تعمیراتی سامان اور بلڈنگ میٹریل پر 418 ملین ریال، ثقافت و تفریح پر 345.2 ملین ریال، جبکہ ہوٹلنگ سیکٹر میں 185.9 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
مزید برآں الیکٹرانک اور برقی آلات پر 216.3 ملین ریال، ٹیلی کمیونیکیشن پر 184.9 ملین ریال، تعلیم پر 210.3 ملین ریال، یوٹیلیٹی اور عوامی خدمات پر 56.3 ملین ریال، جبکہ لانڈری سروسز پر 58.8 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
اس کے علاوہ دیگر مدات میں تقریباً 2.18 ارب ریال خرچ ریکارڈ کیا گیا۔
شہروں کے لحاظ سے ریاض تقریباً 5.07 ارب ریال کے ساتھ سب سے زیادہ خرچ والا شہر رہا۔ جدہ 1.93 ارب ریال کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ دمام میں 743 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
اسی طرح مکہ مکرمہ میں تقریباً 442.9 ملین ریال، مدینہ منورہ میں 497.3 ملین ریال، الخبر میں 424.2 ملین ریال، طائف میں 299.4 ملین ریال، ابہا میں 174.2 ملین ریال، جبکہ الباحہ میں 56.2 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔