حج و عمرہ کمیٹی نے معتمرین کے لیے نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد زائرین میں خدمات، رہنمائی اور مثبت سلوک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عمرے کی ادائیگی آسان ہو اور تجربہ معیاری بنے۔
یہ وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ضيوف الرحمن کے سفر کو بہتر بنانے اور فراہم کردہ خدمات کو بلند کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی مہم رمضان المبارک کے دوران سیزن کی بلند سرگرمیوں کی تیاری کے حصے کے طور پر چلائی جا رہی ہے جبکہ عمرہ سیزن کے آغاز سے بیرون ملک سے آئے ہوئے معتمرین کی تعداد 11.8 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
مہم زائرین کو ان کے روحانی سفر کے دوران خدمات، اقدامات، رہنمائی اور رویوں کے بارے میں آگاہ کرنے پر مرکوز ہے جس میں
ڈیجیٹل اور فزیکل کمیونیکیشن چینلز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ وزارت کے سرکاری تعلیمی ذرائع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ ممکن ہو اور حرمین شریفین اور عمرے کے مختلف مقامات پر مثبت رویوں پر عمل کو فروغ ملے۔
مہم میں 18 سے زائد مکانیزڈ آگاہی پوائنٹس شامل ہیں جیسے ہوائی اڈے، ٹرانسپورٹ اسٹیشنز، حرمین شریفین، رہائش گاہیں اور دیگر ثقافتی و تفریحی مقامات جہاں آگاہی اسکرینیں، رہنما بورڈز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے زائرین کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
@overseas.post https://overseaspost.net/3227/
♬ original sound - Overseas Post