اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

العلا میں طویق انٹرنیشنل کلاسک کار ریلی کا افتتاح

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اندرون اور بیرون ملک سے کلاسک گاڑیوں کے شائقین شریک ہیں (فوٹو: واس)

العلا میں چوتھے طویق انٹرنیشنل کلاسک کار ریلی 2026 کا افتتاح ہوا ہے۔
افتتاحی تقریب العلا کی قدیم بستی میں منعقد ہوئی ہے جس میں سعودی عرب کے اندر اور باہر سے کلاسک گاڑیوں کے شائقین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

مزید پڑھیں

کلاسک گاڑیوں کے رائیڈر العلا کے نمایاں قدرتی اور تاریخی مقامات سے گزرتے ہوئے اپنے راستے طے کریں گی۔ 

یہ منفرد اسپورٹس تجربہ ہے جو تاریخی گاڑیوں کے شوق کو علاقے کے قدرتی حسن کے ساتھ جوڑتا ہے اور کلاسک موٹر اسپورٹس کے العلا کے ثقافتی و تاریخی ورثے سے گہرے تعلق کو اجاگر کرتا ہے۔
چوتھے ایڈیشن میں منعقد ہونے والی طویق انٹرنیشنل کلاسک کار

 ریلی گزشتہ برسوں کی کامیابیوں کا تسلسل ہے جو خصوصی نوعیت کی اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کرتی ہے اور ساتھ ہی العلا کو سیاحتی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے لیے پُرکشش عالمی منزل کے طور پر نمایاں کرتی ہے۔

5446 1