اہم خبریں
11 May, 2026
--:--:--

مکہ میں قرآن مجید کے نایاب نسخے کی نمائش، ایک صفحے پر مکمل حزب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
60 صفحات پر مشتمل منفرد ہاتھ سے لکھا گیا مصحف جو شاہ عبد العزیز کو بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا (فوٹو: واس)

مکہ مکرمہ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں ایک نایاب اور قیمتی نوادر میں شامل قرآن مجید کا منفرد نسخہ رکھا گیا ہے، جو صدیوں سے مسلمانوں کی کتابِ الٰہی سے وابستگی اور خدمت کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ منفرد مصحف 60 صفحات پر مشتمل ہے، جس کے ہر صفحے میں قرآن کریم کا ایک مکمل حزب درج ہے۔ 

واضح رہے کہ قرآنِ مجید میں حزب، قرآن کی تقسیم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد تلاوت، حفظ اور روزانہ پڑھنے کو آسان بنانا ہے۔

قرآنِ کریم کو مجموعی طور پر 30 پاروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر پارے کو مزید 2 حزب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 

اس طرح پورے قرآن میں مجموعی طور پر 60 احزاب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی اسے نہایت باریک بینی اور اعلیٰ فنی مہارت کے ساتھ ہاتھ سے تحریر کیا گیا، جبکہ اس کی طباعت تیونس کے اشاعتی ادارے نے کی۔

یہ نادر مصحف میوزیم آنے والے زائرین کی خصوصی توجہ حاصل کرتا ہے، کیونکہ اس کی تاریخی، ثقافتی اور فنی اہمیت بے حد نمایاں ہے۔ 

یہ نسخہ سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبد العزیز آل سعود کو 

تیونس کے سابق صدر الحبيب بورقيبہ کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا اور بعد ازاں یہ کنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈی سینٹر کے قیمتی ذخیرے کا حصہ بن گیا، جو اسلامی ورثے اور قرآنِ کریم سے متعلق علمی خزانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مصحف نہایت
خوبصورت خطاطی
سے ہاتھ سے
تحریر کیا گیا

یہ مصحف اس تاریخی توجہ کو بھی اجاگر کرتا ہے جو قرآنِ کریم کی کتابت، حفاظت اور خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے لیے مختلف ادوار میں دی جاتی رہی۔
اس میں عربی خطاطی کے جمالیاتی پہلو اور قرآنی آیات کی فنی ترتیب نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے، جو مسلمانوں کے دلوں میں کتابِ الٰہی کی عظمت کی عکاس ہے۔
اس نادر نسخے کی نمائش مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں موجود تاریخی نوادرات اور جدید انٹرایکٹو ٹیکنالوجیز کے ایک جامع نظام کا حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کو قرآنِ کریم کی کتابت اور اس کے ارتقائی مراحل سے روشناس کرانا ہے۔
یہ ثقافتی اور علمی ماحول مکہ مکرمہ کی اس عظیم حیثیت سے متاثر ہے، جو وحی کے نزول اور پیغامِ اسلام کے آغاز کی سرزمین ہے۔