اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

مسجد نبوی میں اسمارٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سینٹر خدمات میں بہتری لانے میں مدد دے گا (فوٹو: واس)

وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے مسجدِ نبویؐ میں اسمارٹ انجینئرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ 

اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ انجینئر غازی بن ظافر الشہرانی اور متعدد اعلیٰ انتظامی عہدیداران موجود تھے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ افتتاح رمضان المبارک کی آمد کے قریب ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

حرمین شریفین انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اس مرکز کا افتتاح حجاج و زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور نمازیوں و زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کا حصہ ہے۔ 

جدید اور اسمارٹ تکنیکی حل اختیار کر کے خدمات کے معیار کو بلند کرنا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف، بالخصوص آپریشنل مہارت اور جدت کے فروغ کو حاصل کرنا ہے۔

انتظامیہ نے کہاہے کہ اسمارٹ انجینئرنگ سینٹر مسجدِ نبویؐ میں فراہم کی جانے والی خدمات کی آپریشنل نگرانی میں معیاری پیش رفت ہے۔ 

یہ مرکز ڈیجیٹل آپریشنل ڈیٹا ذرائع سے منسلک انٹرایکٹو اسکرینز پر انحصار کرتا ہے، جن میں اثاثہ جات، خدمات، زائرین کی آراء اور آپریشنل مطابقت شامل ہیں جس سے نگرانی کی صلاحیت اور آپریشنل رپورٹس پر فوری ردِ عمل ممکن ہوتا ہے۔

54646

مرکز کا رقبہ تقریباً 315 مربع میٹر ہے اور اس میں Barco قسم کی 22 وال اسکرینز کے علاوہ اسمارٹ ڈسپلے اسکرین نصب ہے۔ 

اس کے ساتھ جدید تکنیکی نظام اور آپریشنل پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں، جن میں اسمارٹ سینٹر نوٹیفکیشن سسٹم، EOD سسٹم، مطابقتی نظام اور دیگر سسٹم شامل ہیں۔
یہ مرکز تربیت یافتہ انسانی وسائل کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو 4 آپریشنل شفٹس میں تقسیم ہیں تاکہ 24 گھنٹے بلا تعطل کام اور آپریشنل رپورٹس پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

اس سے مسجدِ نبویؐ میں روزمرہ آپریشنز کی کارکردگی اور اثاثہ جات و خدمات کی مسلسل تیاری کو تقویت ملتی ہے۔