محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ینبع میں 3 دکانوں میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو میں کر لیا گیا جبکہ واقعے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا۔