اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

ایک ہفتے میں 11 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
غیر قانونین تارکین گرفتار
کل گرفتار شدگان میں سے 6153 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے (فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 11 ہزار 4175 افراد گرفتار کئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 30 اپریل سے 6 مئی 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 6153 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

ChatGPT Image 9 مايو 2026، 01 44 19 م

غیر قانونی تارکین
کو کسی بھی
قسم کی سہولت
فراہم کرنا
سنگین جرم ہے

3619 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1403 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 1411 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان میں سے 36 فیصد یمنی، 62 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 23 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 19 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔