وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوش خبری سے آگاہ کیا اور جذباتی پیغام بھی لکھا۔
کیرولین لیوٹ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بیٹی ’فیویانا‘ یکم مئی کو پیدا ہوئی جسے گھر میں پیار سے ’فیوی‘ پکارا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کی آمد سے ان کا خاندان خوشیوں سے بھر
گیا ہے اور نومولود مکمل طور پر صحت مند ہے۔
ترجمان کے مطابق ان کا بڑا بیٹا اپنی چھوٹی بہن کی آمد پر بہت خوش ہے اور اس کے ساتھ زندگی کے نئے مرحلے میں بخوبی ڈھل رہا ہے۔
یاد رہے کہ کیرولین لیوٹ نے بیٹی کی پیدائش کے پیش نظر 24 اپریل سے زچگی کی چھٹیوں کا آغاز کیا تھا۔
On May 1st, Viviana aka “Vivi” joined our family, and our hearts instantly exploded with love. 💕
— Karoline Leavitt (@karolineleavitt) May 7, 2026
She is perfect and healthy, and her big brother is joyfully adjusting to life with his new baby sister. We are enjoying every moment in our blissful newborn bubble.
Thank you to… pic.twitter.com/wM1P1zEGsa
28 سالہ کیرولین لیوٹ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے اہم ترین عہدے پر فائز ہونے والی اب تک کی کم عمر ترین شخصیت ہیں۔
وہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نکولس رچیو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ان کا بیٹا جولائی 2024 میں پیدا ہوا تھا۔
کیرولین لیوٹ 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے چند دن بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں دوبارہ شامل ہو گئی تھیں۔
جولائی 2024 میں ریپبلکن امیدوار پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے واپسی میں تیزی دکھائی تھی۔